اسلام آباد (اے بی این نیوز ) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کے ساتھ ساتھ جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور اس میں ملوث عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔