اہم خبریں

ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کیلئے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام غیرموثر ہونےکا امکان

تل ابیب (اے بی این نیوز)ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ڈرون اور میزائل مار گرانے کے لئےانٹرسیپٹر کم ہونے لگے،امریکہ اسرائیلی فضائی دفاع کی معاونت کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ملٹری کی تردید کے باوجود وال سٹریٹ جرنل کی ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے ممکنہ امداد کی رپورٹ ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کےلئے میزائل انٹرسیپٹرز کم ہو رہے ہیں، امریکہ اسرائیل کے دفاع کو بڑھانے کےلئے کوششیں کر رہا ہے۔

اسرائیل کو امریکہ کا تھاڈ ایئر ڈیفنس سسٹم دوبارہ فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹر سسٹم سے لیس چوتھا ڈسٹرائر بھی خطے میں بھیجا جا سکتا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر تنازعہ مزید کئی ہفتوں تک جاری رہا تو اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ21جون 2025سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں