تل ابیب (اے بی این نیوز)اسرائیلی وزیردفاع نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی دیدی۔اسرائیلی وزیردفاع نے اپنےبیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے آج کئے جانے والے تازہ حملوں کا بدلہ آیت اللہ خامنہ ا ی کے قتل سے لیا جائے گا۔
اسرائیل ایران کے اسٹریٹجک اہداف کو نئے طریقے سے نشانہ بنائے گا۔اس سے قبل ایران کے تازہ حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: تبادلہ غیر آئینی نہیں،سپریم کورٹ نے ججز سنیارٹی اور ٹرانسفر کیس کا فیصلہ سنادیا