اہم خبریں

تنخواہ دار طبقے کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کر دی گئی ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی کمی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا فیصلہ۔ تنخواہ دار طبقے کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کر دی گئی۔ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ ٹیکس کی شرح 1 فیصد ہو گی۔
12لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار کی تجویز۔
بائیس لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد مقرر۔ 22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس شرح فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کر دی گئی۔ معاہدوں پر نظر ثانی سے 3 ہزار ارب روپے کی بچت ہو گی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا نظام پروفیشنل بورڈز کے سپر د ہے۔ بورڈ سے سیاسی مداخلت ختم کر دی گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار توانائی بچت کے اصولوں پر مبنی بلڈنگ کو ڈ ز منظور کیے گئے۔
حکومت نے سستی بجلی کے حصول کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ۔ روا ں سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.5 ارب ڈالر سرپلس رہنے کا امکان ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کر دیا گیا ۔
دوسر ے سلیب میں ود ہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا گیا۔ تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر کے ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کر دیاگیا ۔
کمرشل جائیدادوں ، پلاٹوں اور گھروں پر ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ۔
گزشتہ بجٹ میں 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی 10 مرلہ تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان ۔ وفاقی حکومت کا مور گیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ۔

مزید پڑھیں :سالانہ ایک کروڑ سے زائد پینشن وصول کرنے والوں پر 5 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں