کراچی ( اے بی این نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی سیل رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو موصول ہوگئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق میر رضا کیس کی سیل رپورٹ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کھول کر پیش کی جائے گی، جبکہ رپورٹ پر عمل درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا، جس میں میر رضا کیس کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں لیپ ٹاپ اور اسکالر شپ اسکیم فیز ٹو کا آغاز















