اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کو پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کو پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ قرار دے دیا

کراچی ( اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی اور قانونی طریقے سے ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا اور پاکستان کے کسی بھی حصے میں قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کارساز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کو پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہوگا۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے تو پیپلز پارٹی یہ کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے سے قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے مطابق وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپوزیشن کو بھی اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن واقعی دہشت گردی اور خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے معاملے کا حل چاہتی ہے تو اسے مذاکرات کے لیے آگے آنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومتی پالیسی پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم وہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی موجودگی سے انکار نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں‌:سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، سری لنکا کو مشکل ہدف دے دیا گیا

متعلقہ خبریں