اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سالانہ ایک کروڑ سے زائد پینشن وصول کرنے والوں پر 5 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ۔ پینشن پر عائد ٹیکس کیلئے عمر کی حد کا بھی تعین کر دیا گیا نے کہا کہ
70 سال سے کم عمر پینشرز کی ایک کروڑ سے زائد آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
کم اور درمیانی پینشن حاصل کرنے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ آئندہ مالی سال 2025-26 میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ۔ بینک سے رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح ایک فیصد کر دی گئی۔
رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح رواں مالی سال 0.6 فیصد عائد ہے۔
مزید پڑھیں :کمرشل جائیداد ،پلاٹ ،مکانوں کی منتقلی پر ایف ای ڈی ختم کردی گئی