اہم خبریں

امریکی ریاست ٹینیسی میں 20مسافروں سے بھرا طیارہ گرکر تباہ ، متعدد افراد زخمی

نیوجرسی (اے بی این نیوز)امریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سکائی ڈائیونگ مہمات کیلئے استعمال ہونے والا جڑواں انجن والا طیارہ گزشتہ روز دارالحکومت نیش وِل کے جنوب میں تلہاما شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

شہر کے ترجمان لائل رسل نے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سکائی ڈائیونگ ٹوئن اوٹر طیارے میں مجموعی طور پر 20 مسافر اور عملہ سوار تھا جب طیارہ تلہاما ریجنل ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہوا ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ زمین پر کسی عمارت یا ہوائی اڈے کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ٹینیسی ہائی وے پٹرول نے ایکس پر کہا کہ اس کے دستے جائے وقوعہ پر پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے مندروں کے دورے،آر ایس ایس کی بھارتی فوج پر گرفت بے نقاب

متعلقہ خبریں