برلن (اے بی این نیوز) جرمنی نے ممکنہ روسی خطرے کے پیش نظرفوجی تیاریوں کاحکم دے دیا، رائٹرز کے دعوے کے مطابق جرمن فوج کوطویل فاصلے تک ماروالے ہتھیاروں،فضائی دفاعی نظام پرتوجہ کی ہدایت کی گئی ہے۔
جرمن آرمی چیف کا خفیہ حکم نامہ منظر عام پر آگیا۔ جرمن فوج کو500کلومیٹرسےزائدرینج کے ہتھیارجمع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ جرمن فوج کوالیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیت اپنانے کی ہدایت کردی گئی۔
جرمنی میں لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے پرغور،سویڈن ماڈل اپنانے کی تیاری کی جا رہی ہے
مزید پڑھیں :اب ملک گیر تحریک ہو گی،زندگی بھر جیل میں رہوں گا ،جھکوں گا نہیں، عمران خان