اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر26مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیر (شام/رات ) سے منگل کےدوران آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم شام /رات میں گلگت بلتستان ، کشمیر ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی /جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب :لاہور (ائیر پورٹ 11، سٹی 02)، ناروال 11، حافظ آباد، فیصل آباد 08، سیالکوٹ (سٹی05، ائیر پورٹ 03 ) ، گوجرنوالہ ،جھنگ 04، گجرات ،سرگودھا، منڈی بہاولدین 03،جوہر آباد 02، منگلا، جہلم ، شیخوپورہ ، قصور 01اورکشمیر : کوٹلی میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ، سکر نڈ ،چھور، میٹھی 46، جیکب آباد، دالبندین ، تربت اور شہید بینظیر آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک جبکہ رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کوئٹہ کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

متعلقہ خبریں