ڈھاکہ (اے بی این نیوز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مبینہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خلاف بنگلہ دیشی عوام بھی بھارت کیخلاف نفرت کا اظہار کرنے لگی ۔ بنگلہ دیش میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا عندیہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی عوام پاکستان کے اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار، بنگلہ دیش کے کئی شہروں پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، عوام کا بھارت کیخلاف اظہار نفرت، پاکستان کا کھل کر ساتھ دینے کا اعلان
زرائع کے مطابق ریلی میں بنگلہ دیشی عوام نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور مودی کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی سرکار کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے حملے کا ڈرامہ رچا کربین الاقوامی سطح پراپنی ساکھ مزید کمزورکردی، یہ ریلی مودی سرکار کے منہ پر زور دار تماچہ ہے۔
پاک بھارت کشیدگی ، اقوام متحدہ متحرک،آج رات اہم اجلاس