اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) آج(رات) اور19 کی (صبح) کو چاغی، نوشکی، خاران، پشین ،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں بارش کے باعث فلیش فلڈنگ کا اندیشہ۔
• کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،کشمیر،مری اور گلیات میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، ا سکردو منفی09، گوپس منفی07، استور، قلات منفی 06،راولاکوٹ ، کالام منفی04، مالم جبہ اورہنزہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار(رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: لندن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کر لیا