اہم خبریں

پی سی بی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ،فخر زمان کا یوٹرن

کراچی ( نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کئے جانے سے متعلق ٹوئٹ پر لب کشائی کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردید کردی۔

ایک انٹر ویو میں فخر زمان نے کہا ہےکہ میرا ٹوئٹ دراصل صحافیوں اور سابق کرکٹرز کیلئے تھا جو بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، وہ انکی ٹیم میں کارکردگی کو نظر انداز کررہے تھے البتہ میں نے بورڈ پر تنقید نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمحے سوچا مجھے ٹوئٹ نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ میرے ایک بیان کوسو فیصد غلط سمجھا گیا۔ اوپنر نے فٹنس سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نےپاکستان کرکٹ بورڈ سے 2 ماہ کے آرام کیلئے درخواست کی تھی کیونکہ مجھے ہائپر تھائیرائیڈزم کی تشخیص ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں: آج بروز بدھ 25دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں