تل ابیب(اے بی این نیوز) حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل پربیلسٹک میزائل حملہ کردیا،حوثیوں کے حملے میں اسرائیلی شہروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ حوثیوں نے وسطی اسرائیل کے شہروں پر بیلسٹک میزائل کی بارش کردی جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے گرا دیا۔
رپورٹ کے مطابق میزائل کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد سائرن بجنے لگے جس کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے زیرزمین بنکرز کی جانب بھاگے اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملے سے بچنے کی کوشش میں 24 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔
امریکی پابندیاں بلاجواز، پاکستان کے نیوکلیئرپروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، وزیراعظم