لاہور(اے بی این نیوز)گورنر پنجاب کی زیرسرپرستی گورنر ہاؤس میں25جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا انعقاد المصطفیٰ ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کے زیر اہتمام کیا گیاہے۔
اجتما عی شادیوں کی تقر یب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نےجوڑوں کو مبارباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،گورنر پنجاب کی جانب سے نئے جوڑوں کو سلامی اور جہیز کا سامان بھی دیا گیا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ابتک کئی غریب افراد کی شادیاں کراچکا ہوں،مستحق فیملی گورنر ہاؤس میں خاموشی سے رابطہ کرسکتی ہیں۔ گورنر سردار سلیم حیدر کامزید کہناتھا کہ گورنر ہاؤس میں فلاحی کام سیاست سے بالا تر ہو کر کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟















