اہم خبریں

بنگلہ دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کیلئے بھارت سے مطالبہ کریگا،ڈاکٹر محمدیونس

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ وہ بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔

چیف ایڈوائزر محمد یونس نے اتوار کو بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کیا۔محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش فسادات میں ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائے گا اور بھارت سے بھی کہے گا کہ وہ معزول آمر شیخ حسینہ کو واپس بھیجے۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد 5 اگست کو استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

حسینہ واجد نے متنازع کوٹہ سسٹم کے خلاف ملک بھر میں طلباء کے احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ اس کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں طلباء سمیت 1500 افراد ہلاک اور 19000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت،کتنے پاکستانی شامل؟

متعلقہ خبریں