تہران (نیوز ڈیسک )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بار پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا سراغ لگا لیا ہے۔اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا اتنا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔
مزید پڑھیں: لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری