دبئی(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار، نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ ویرات کوہلی کو انکے ہم وطن شبمن گِل نے ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے، وہ 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف 3 سال بعد سینچری اسکور کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان کی ٹاپ 10 واپسی ہوئی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ۔بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 144 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔














