دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی، بابر اعظم 887 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برجمان ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک موجود ہیں۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور پاکستان کے امام الحق بھی بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبھمن گِل دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔اسٹیو اسمتھ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبر ون بولر بن گئے ۔














