اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آئینی ترامیم کا معاملہ۔ مولانا فضل الرحمان کا گھر ایک بار پھر رابطوں کا مرکز بن گیا۔ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی پھر ملاقات۔
ملاقات کے دوران حکومتی وفد بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق
حکومتی وفد میں اسحاق اور نوید قمر شامل ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی حکومتی وفد کے ساتھ ملاقات جاری۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی کے وفد کو عشائیہ دیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی وفد میں حامد خان، علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔
مزید پڑھیں :جسٹس منصورعلی شاہ کوچیف جسٹس بننےسےروکنےکیلئےیہ سب کیاجارہاہے،عامرڈوگر