اہم خبریں

رمیز راجہ واپس اپنی جگہ آجائیں، وسیم اکرم نے سابق چیئرمین پی سی بی پر تنقید کےنشتر چلادیئے

کراچی (نیوز ڈیسک)سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ملک میں غلط تصور پایا جاتا ہے کہ چیئرمین کسی کرکٹر کو ہی ہونا چاہیے، کوئی بھی کرکٹر بورڈ سے بڑا نہیں ہوتا۔وسیم اکرم نے رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھ دن کیلئے آئے تھے اب چلے گئے انہیں واپس اپنی جگہ پر آجانا چاہیے، نجم سیٹھی تجربہ کار ہیں وہ معاملات ڈیل کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بورڈز کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے تھی، یہ گلی کوچے کی کرکٹ نہیں ہورہی ہے تم نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیں گے، مجھے نہیں سمجھ آتا یہ کون لوگ ہیں؟۔قبل ازیں بھارت رواں سال شیڈول ستمبر کے آخر میں ایشیاکپ کیلئے پاکستان میں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تھا جس کے جواب میں اسوقت کے چیئرمین رمیز راجہ نے موقف اپنایا تھا کہ اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا تو ہم بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت نہیں کریں گے۔تاہم پی سی بی نے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے حکام کے ساتھ 4 فروری کو بحرین میں ہنگامی میٹنگ کی ۔

متعلقہ خبریں