اہم خبریں

تنخواہیں نہ بڑھانے پر برطانیہ میں سرکاری ملازمین کی ایک اور ہڑتال

لندن(نیوزڈیسک)تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار، برطانیہ میں سرکاری ملازمین تیسری مرتبہ ہڑتال پر چلے گئے۔لندن سمیت کئی شہروں میں 20 ہزار سے زائد ایمبولنس ورکرز نے کام چھوڑ دیا، ایمبولنس ورکرز کی پانچ ہفتوں میں یہ تیسری ہڑتال ہے۔لندن اور یارکشائیر سمیت کئی شہروں میں پیرامیڈکس، نرسز، ایمرجنسی کیئر اسسٹنس اور دیگر سرکاری ملازمین بھی ہڑتال پر ہیں، جس کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ اپوزیشن نے برطانوی وزیراعظم سے صورتحال کو کنٹرول کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں