اہم خبریں

پی ٹی آئی کو تما م سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرنے چاہئیں، فواد چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) سابق وفا قی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2ہفتے پہلے کہا کہ فوج ہم سب کی ہے۔ آج کی پریس کانفرنس میں کسی سیاسی پارٹی پر کوئی اٹیک نہیں ہوا۔
ن لیگ کی خواہشوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ وہ کسی بھی مخالف کو میدان میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ملٹری ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی نقصان نہیں ۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
احسن اقبال اور خواجہ آصف کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف سخت جملوں کا ٹاسک ملا ہے۔ خواجہ آصف کانوکیا موبائل کو دنیا کا محفوظ ترین فون کہنا مضائقہ خیز ہے۔ پی ٹی آئی کو تما م سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرنے چاہیے۔
مذاکرات کے علاوہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام ممکن نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ پارٹی سے انتخابی نشان چھین لیا گیا۔ نیب ترامیم کے فیصلے میں دوقسم کے نتائج سامنے آئیں گے۔
فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں آیا تو باقی لوگوں کے کیسز کھل جائیں گے۔ عمران خان اگر کیس ہار جائے تو اس کا اپنا کیس ختم ہوجائے گا۔ طارق محمود جہانگیری کا پی ٹی آئی سے دور تک کوئی تعلق نہیں۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کوئی نہیں سنتا ۔

مزید پڑھیں :استعفیٰ دے چکا ہوں،الوداع پارلیمنٹ، مجھ سے نہیں معافی بلوچستان کے عوام سے مانگیں، اختر مینگل

متعلقہ خبریں