اہم خبریں

خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی سے اہم خبر آگئی

خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی سے اہم خبر آگئی

نیو یارک ( اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 14 سینٹ، یعنی 1.11 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 34 سینٹ، یعنی 0.38 فیصد اضافے کے بعد 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی اطلاعات کی تردید کو قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب قطر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوگا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

مارکیٹ میں سرمایہ کار مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی فراہمی، امریکا ایران مذاکرات اور خطے میں جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی تیل منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

متعلقہ خبریں