اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا ستعفیٰ قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ استعفیٰ دے چکا ہوں اور پارلیمنٹ میں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہیں لگتا ہے وہ میرا ذہن تبدیل کرلیں گے،مجھے منالیں گے۔ معافی مجھ سے نہیں بلوچستان کے عوام سے مانگیں۔ کسی سے ذاتی عنا نہیں ،حالات سے مجبور ہوکر استعفیٰ دیا۔
میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی۔
کسی نے بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔ پاکستان میں نہیں تھا ،خود کو اس بوجھ سے نجات دلانے آیا ہوں۔ امید ہے بہت دیر ہونے سے پہلے دوسروں کو احساس ہوجائے گا۔
جہاز میں سوار ہوتے ہوئے یہ سب لکھ رہا ہوں،الوداع پارلیمنٹ ۔ قانون کی حکمرانی پر دوبارہ ملاقات ہوگی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہوگا جانئے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا















