لاہور(اے بی این نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ بابو صابو انٹر چینج کی ازسرنو تشکیل کا بھی آغاز کیا گیاجو لاہور کے ٹریفک کے بہاؤ کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے بند روڈ اور راوی پل دونوں منصوبوں پر کام کے معیار کا معائنہ بھئی کیا۔
مریم نواز نے کوریڈور کے ساتھ ساتھ سروس روڈز کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو قریبی رہائشیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے سروس لین کو وسیع کرنے کی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید سمیت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے حکام نے وزیراعلیٰ کو نیازی انٹر چینج اور سگیاں کے درمیان سگیاں تا بابو صابو سیکشن کے درمیان تعمیراتی کام کی تکمیل پر بریفنگ دی۔ 7.5 کلومیٹر بند روڈ کوریڈور کے ساتھ سروس لین کھول دی گئی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔
بریفنگ میں نکاسی آب کے نظام کی مرمت، پانچ گاڑیوں اور چار پیدل چلنے والے سب ویز کی تعمیر اور بابو صابو چوک پر گرین بیلٹ اور پارک کی تعمیر پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ قیمتی اراضی پر سے تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں اور دریائے راوی پر 540 میٹر کا چار لین پل تعمیر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :جھوٹے کیسز کا سامنا کریں گے، غیر قانونی ایف آئی آرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،علی امین گنڈا پور















