اہم خبریں

آئی پی پیز معاہدے ملک کیلئے خطرے سے خالی نہیں،ما ہر معاشیات قیصر بنگالی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ما ہر معاشیات قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے بنائی گئیں تینوں کمیٹیوں کا ممبر رہا۔ جتنے اجلاس ہوئے ان سب میں مجھے لگا کوئی سیریس ہی نہیں۔
اداروں کو ٹھیک کرنے کے بجائے ان کے خاتمے تک بات آگئی۔
کوئی ادارے کا سربراہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے ادارے کو بند کریں۔ کمیٹی کی فائنل رپورٹ کو میں نے تسلیم نہیں کیا اور نہ میں کرسکتا تھا۔ آئی پی پیز کے معاملے پر میرے خیال میں حکومت کے پاس گنجائش نہیں۔
کسی بھی ایگریمنٹ کو ایسے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ہم نے آئی پی پیز کے معاملے پر اس ٹائم بھی آواز اٹھائی تھی۔ اس وقت بھی یہ کہا تھا کہ یہ معاہد ہ ملک کیلئے خطرے سے خالی نہیں۔
ہمارے پاس معیشت چلانے کیلئے بہت وسائل موجود ہے۔
موجودہ حالات میں ہم قرض صرف قرضہ واپس کرنے کیلئے لیتے ہیں۔ ہمارے پاس قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی پیسے موجود نہیں۔

مزید پڑھیں :معاملات اب زیادہ عرصہ معلق نہیں رہیں گے جلد طے ہوجائیں گے،خواجہ آصف

متعلقہ خبریں