اہم خبریں

معاملات اب زیادہ عرصہ معلق نہیں رہیں گے جلد طے ہوجائیں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کرنا چاہتے ہیں تو خیر مقدم کریں گے۔ چاہتے ہیں تمام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر ہوں۔
سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر لانا ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے بہت پرانا تعلق ہے۔ سیاست میں سیاستدانوں کا ایک دوسرے کے پاس جانا کوئی نئی بات نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے سازش اور وارداتیں کی ہوئی ہیں۔
ساری چیزوں کا کھرا بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی روز میڈیا سے بات کرتے ہیں ہمیں تو یہ سہولت میسر نہیں تھی۔ فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔
معاملات اب زیادہ عرصہ معلق نہیں رہیں گے جلد طے ہوجائیں گے۔

اختر مینگل کے ذریعے کہلوایا جائے ہم بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔ ہمیں اخترمینگل کے خدشات دور کرنے چاہئیں۔ بانی پی ٹی آئی کو اندازہ ہے کہیں قدموں کے نشان ان کی طرف نہ آجائیں۔ اب معاملات زیادہ دیر تک نہیں رہیں گے،چند دنوں میں طے ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن کا پارلیمنٹ کو عام انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات دینے سے انکار

متعلقہ خبریں