اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیررانا تنویر خان کا کہنا ہے کہ حکومت ری اسٹرکچرنگ کا ارادہ رکھتی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز بند نہیں کر رہی۔وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیم نو کیلئے کئی آپشنز کا فعال طور پر جائزہ لے رہی ہے ؛ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بندش پر غور نہیں کیا جا رہا ہے۔
یو ایس سی کے نمائندوں کے ساتھ حالیہ ملاقات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے تصدیق کی کہ یو ایس سی بند نہیں کیا جائے گا۔اس کے بجائے، حکومت تنظیم کی کارکردگی اور تاثیر کو بڑھانے کے لیے مختلف حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔
وزیر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، شفافیت کو بہتر بنانے اور عوام کی بہتر خدمت کیلئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا جا رہا ہے۔وزیر رانا تنویر حسین نے یقین دلایا کہ یو ایس سی کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ یکطرفہ نہیں کیا جائے گا۔
تمام مجوزہ تبدیلیوں میں USC ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شامل ہو گی تاکہ ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔حکومت اس عمل کے دوران USC کے تمام ملازمین کی ملازمتوں اور بہبود کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایم ایف کا پنجاب حکومت کو 14 روپے یونٹ سبسڈی ختم کرنے کا حکم















