اہم خبریں

آئی ایم ایف کا پنجاب حکومت کو 14 روپے یونٹ سبسڈی ختم کرنے کا حکم

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے قرضہ پروگرام کیلئے 3 نئی شرائط عائد کر دیں، آئی ایم ایف کا پنجاب حکومت سے بجلی بلوں پر ریلیف ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا صارفین کوسولر پینلز دینے کا 700 ارب روپے کا منصوبہ بھی خطرے میں پڑ گیا۔ بجلی بلوں میں سبسڈی دینے کے بعد آئی ایم ایف نے صوبوں پر نئی کڑی شرائط عائد کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 37 ماہ کےقرض پروگرام کے دوران کوئی صوبائی حکومت سبسڈی نہیں دے سکے گی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں کوئی ایسی پالیسی متعارف نہیں کرائیں گی جو قرض پروگرام کے تحت کئے گئے وعدوں کیخلاف ہو.

صوبائی حکومتوں نے آئی ایم ایف کیساتھ ستمبر کے آخر تک قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کا وعدہ کررکھا ہے،نئی شرط کی وجہ سے صوبائی حکومتیں اب یکطرفہ اقدامات نہیں کر سکتیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کسی بھی ایسے اقدام سے پہلے وزارت خزانہ سے مشورہ کریں گے،
عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے چند اہم رہنماوں کی واپسی کا عندیہ دیدیا

متعلقہ خبریں