فیروزوالا(نیوزڈیسک) نامعلوم شخص نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب سے نکال لیا ،پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال شیخوپورہ میں ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں شریک تھے.
نماز جنازہ ادائیگی کے دوران نامعلوم شخص نے احسن اقبال کی جب سے موبائل فون نکال لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
خیبر پختونخوا گڈ گورننس کمیٹی کا شکیل خان کیخلاف ثبوت سامنے لانے کا اعلان