اہم خبریں

چھوٹے بھائی نے بجلی مہنگی کی، بڑے بھائی نے دو ماہ کیلئے بجلی سستی کر دی،شرجیل میمن

کراچی (   اے بی این نیوز     )چھوٹے بھائی نے بجلی مہنگی کی۔ بڑے بھائی نے دو ماہ کیلئے بجلی سستی کر دی ۔ مریم نواز کی تقریر سن کر افسوس ہوا سیاست میں بھی کر سکتا ہوں ۔ لیڈر کا وژن دو ماہ کی بجلی سستی کرنا نہیں ہوتا۔ عوام کو مستقل ریلیف دیا جائے۔

سندھ کے وزیرشرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس۔ کہا شہباز شریف کی حکومت وفاق میں ہے۔ ریٹ پورے پاکستان میں بڑھائے اور بجلی سستی صرف پنجاب میں ہوئی۔ بجلی کے بل حکومت سندھ نے نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے بڑھائے ۔

بے نظیر بھٹو کی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا اسکے بعد ن لیگ کی حکومت آئی اور تھرکول پراجیکٹ بند کر دیا ۔ تھرپارکر کے کوئلے کو ن لیگ اس وقت بند نہ کرتی تو آج توانائی کا بحران نہ ہوتا۔ تھرکول پراجیکٹ سے سندھ حکومت کو نہیں ۔ عوام کافائدہ تھا ۔

پیپلز پارٹی تھرکول پراجیکٹ پر خرچہ پورے پاکستان کیلئے کر رہی ہے۔ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں ۔ صرف سپورٹ کیا تھا۔ ہماری لیڈر شپ کی سوچ علاقوں تک محدود نہیں نیشنل سوچ ہے

مزید پڑھیں :عمران خان کی سہولت کاری کرنیوالے اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار

متعلقہ خبریں