لندن(نیوزڈیسک) ایران اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے آئندہ 24گھنٹوںمیں کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے،برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آ گیا ، اسرائیلی شہری آج اپنا مذہبی تہوار تیشا با منا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی ایرانی حملے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اسرائیل پر بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہو گا،برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے تہران کو آخری پیغام بھی جاری کیا ہے کہ، ایسا نہ کریں۔
اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جورجیا کو مشرقِ وسطی تعیناتی اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔