اہم خبریں

آ ج 04 اگست اتوار 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)04 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔

جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔

جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
اتوار کے روز سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، کشمیر، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش۔ جبکہ سندھ، خیبر پختونحوا، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان۔

اتوار کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش۔ جبکہ با لائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالا ئی /شمال مشر قی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 80، سیدپور17)، رحیم یار خان 71، بہاولپور(ائیرپورٹ)12، خانپور10، کوٹ ادو 07، لیہ 05، چکوال03، قصور 02، بہاولنگر 01، سندھ: سکھر 66، روہڑی 55، خیرپور 45، کراچی( کیماڑی 41، پی اے ایف مسرور بیس 20، قائد آباد، صدر 19، اورنگی ٹاؤن 18، کورنگی 16، ڈی ایچ اے (فیز 2) 15، پی اے ایف فیصل بیس 11، یونیورسٹی روڈ، ایم او ایس، گڈاپ 05، ڈی سی آفس04، ناظم آباد، گلشن حدید، سرجانی ٹاؤن، جناح ٹرمینل 03، ابراہیم حیدری 02، گلشن معمار، بن قاسم 01)، روہڑی 38، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد 33، پڈعیدن 14، لاڑکانہ، جیکب آباد10، موہنجوداڑو 06، سکرنڈ05، ٹنڈو جام ، چھور03،میر پور خاص 02، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 41، کاکول11، کالام، پاراچنار10، دیر (لوئر)07، بونیر 02، کشمیر: راولاکوٹ 10، کوٹلی 02، بلوچستان: بارکھان 04اورقلات میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44، دالبندین اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: حکومت کوئی ایک چیز بتا دے جو اس نے درست کردی ہو،محمد زبیر

متعلقہ خبریں