اہم خبریں

آ ج 03 اگست ہفتہ 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ:03 اور04 اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

ہفتہ کے روز سندھ، پنجاب ،شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان ، کشمیر،خطۂ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران سندھ ، مشرقی بلوچستان ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ہفتہ کے روز سندھ، شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر، پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ۔جبکہ سندھ، جنو ب مشرقی بلوچستان،بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد ، خیبر پختونحوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ملتان (ائرپورٹ 22 ، سٹی 18)، لیہ 21، اسلام آباد (گولڑہ20، بوکرا 05، ائرپورٹ 03، زیروپوائنٹ، سید پور 02)،خان پور 16، بہاولپور (ائیرپورٹ 12، سٹی 01)،ڈی جی خان 10، کوٹ ادو07،بھکر06، بہاولنگر 05، چکوال، بھکر 03، منگلا، گجرات02، جوہر آباد ، منڈی بہاؤالدین،شیخوپورہ،ملتان ، سیالکوٹ 01، سندھ: کراچی ( کیماڑی27، ڈی ایچ اے 19، ایم او ایس 14، مسرور بیس، قائد آباد 11، اورنگی معمار10، جناح ٹرمینل 08، یونیورسٹی روڈ 07، فیصل بیس، سرجانی 06، گڈاپ، گلشن حدید 05، کورنگی، حسن اسکوائر 02، ناظم آباد، صدر 01)،حیدرآباد 05، جیکب آباد 03، ٹھٹھہ 01، بلوچستان: خضدار 17،لسبیلہ 02،سبی 01، کشمیر : روالاکوٹ 03،خیبر پختونحوا : مالم جبہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44،چلاس 43اوردالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: حافظ نعیم الرحمن کی اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادوں اور حماس کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات

متعلقہ خبریں