تہران (نیوزڈیسک) گزشتہ دن ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد پوری مسلم دنیا میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی ،
نماز جنازہ میں20 لاکھ افراد نے شرکت کی ۔ ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ آئی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ پڑھائی ۔ مزید برآں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو کل بروز جمعۃ المبارک کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملے کا حکم