اہم خبریں

اقتدار میں بیٹھی سیاسی جماعتوں کو عوا م کی فکر نہیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ہمارا ملک کامیاب نہیں ہوسکا تو ہم سب کی ناکامی ہے۔ تمام بڑی جماعتیں اقتدار میں رہ چکی ہیں،اب بھی ہیں۔
اقتدار میں بیٹھی سیاسی جماعتوں کو عوا م کی فکر نہیں۔ پاکستان کو سب سے پہلے سیاسی استحکام چاہیے۔ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔

نواشریف میرے بارے میں جو کہیں گے ،مجھے قبول ہے۔ہمیشہ کہتا آیا ہوں میرے لیڈر نوازشریف رہے ہیں۔مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کا میرے تحفظات سے تعلق نہیں۔مسئلہ تب شروع ہوا جب ن لیگ نےووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں :عوام بجلی کے مزیدجھٹکوں کیلئے تیار رہے، عا لمی ما لیا تی ادارے کا بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی سے انکار

متعلقہ خبریں