پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے اعظم خان نام پر اتفاق ہوگیا۔اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابل قبول ہے۔اکرم درانی نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے یہ ابھی بھی ضد پر ہیں۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا۔















