اہم خبریں

وفاقی حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا منافع بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (نامہ نگار  )وفاقی حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا منافع بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،تین ماہ کیلئے ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے پر منافع 5.5 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد کر دیاچھ ماہ کی سرمایہ کاری کیلئے منافع 7.2 فیصد کر دیا جبکہ ایک سال کی مدت کیلئے منافع 7.5 فیصد کر دیا تین سال اور پانچ سال کی مدت کیلئے ڈالر میں سرمایہ کاری پر شرح منافع 8 فیصد مقرربرطانوی پاونڈ کی تین ماہ کی سرمایہ کاری پر منافع 5.2 فیصد سے بڑھا کر 5.5 فیصد کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق برطانوی پاونڈ کی چھ ماہ کیلئے سرمایہ کاری پر 6 فیصد جبکہ ایک سال کیلئے 7 فیصد منافع مقررپاکستانی روپے میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر منافع 15 فیصد مقررپاکستانی روپے میں چھ ماہ کی سرمایہ کاری کیلئے منافع 15.2 فیصد مقرر جبکہ ایک سال کی سرمایہ کیلئے 15.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں