اہم خبریں

محکمہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کی کال پر احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی ( نا مہ نگار )محکمہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا واپڈا ملازمین نے مجوزہ نجکاری کو مسترد کر دیا ہےاحتجاجی مظاہرہ راولپنڈی پریس کلب کے باہر ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ کی قیادت میں کیا اس موقع ریجنل سیکرٹری عمران خان، سینئر وائس چیئرمین طارق نیازی، زونل چیئرمین سردار زاہد، خالد مغل، امین خٹک کے علاوہ یونین عہدیدار اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ واپڈ کی نجکاری ملازمین کا معاشی استحصال ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے تنخواہوں میں اضافے اور ڈیلی ویجز کو ریگولر کرنے کی بجائے ادارے کی نجکاری کی جا رہی ہے اس کو مسترد کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نجکاری کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں