اہم خبریں

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے ا 30ویں ای کچہری کا انعقاد

کراچی( نیوز ڈیسک  )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی 30ویں ای کچہری کا انعقاد کیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے (اے وی ایم) تیمور اقبال نے ڈی جی سی اے اے کی جگہ ای کچہری کی میزبانی کی ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر ایچ ار، ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز، ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس کی شرکت،ڈائریکٹر آپریشنز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک ریگولیشنز نے بھی ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے کی معاونت کی آن لائن ای کچہری کے دوران تقریباً 41 سوالات/مسائل موصول ہوئے،ان میں پشاور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملاقات کرنے والوں کے داخلے پر پابندیوں سے متعلق سوالات کئے گئے،ائرپورٹس پر مہنگی اشیا اور امیگریشن کاؤنٹرز پر ناکافی سٹاف کے مسائل پر بھی بات ہو ئی،ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ کے بین الاقوامی آمد پر کسٹمز سکیننگ کی شکایت آئی،پاکستان آنے سے پہلے کویڈ  ویکسین نہ لگواسکنے والے مسافروں کے لیے این او سی چھوٹ سے متعلق سوالات پو چھے گئے،شیڈول میں تاخیر کی وجہ سے M/s Airblue کی طرف سے کھانے اور دیگر خدمات کی عدم فراہمی اور بد سلوکی کی شکایت کی گئی،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ایف آئی اے/امیگریشن اہلکاروں کے ناروا سلوک سے متعلق شکایات ہو ئیں،مختلف PCAA کنٹریکٹرز اور CAA ملازمین کے لیے کام کرنے والے ملازمین سے متعلق کم از کم اجرت  اور بھررتی کے مسائل شامل تھےایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، PCAA نے موقع پر ہی بیشتر سوالات کے جوابات دیئے متعلقہ افسران کو معاملات کو میرٹ پر جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت عوام نے اپنی شکایات کے حل کے لیے پی سی اے اے کے اقدام کو سراہا۔ ای کچہری کو PCAA کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو سٹریم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں