اسلام آباد ( نامہ نگار )الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کے حوالے سےالیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس کل متوقع ،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی مدت آج رات دس بجے ختم ہو جائے گی ،الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کا نام کا اعلان کرے گا،اتوار کی رات تک الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ کر سکتا ہے،الیکشن کمیشن دو دن میں نگران وزیراعلی کا فیصلہ کرنےکا پابند ہے،آئین کے آٹیکل 224 اے کے تحت فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا،گزٹ نوٹیفیکیشن کی کاپی ،صدر،وزیر اعظم،گورنر کو بھی بھجوائی جاۓ گی،الیکشن کمیشن کا کام صرف نگران وزیر اعلی کی تقرری ہے،نگران وزیراعلی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہوسکانگران وزیراعلی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے حکومت نے نوید اکرم چیمہ اوراحمد نوازسکھیرا کا نام تجویز کیا ہےاپوزیشن نے محسن نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔















