اہم خبریں

شوگر ملزچینی کی بوریاں فیکٹریوں سے نکالنے سے پہلے ٹیکس اسٹیمپس لگائیں،ایف بی آر

اسلام آباد ( نامہ نگار  )فیڈرل بورڈ آف ریوینیو انفورسٹمنٹ ونگ کی جانب سے ٹیکس اسٹیمپس نہ لگانے پر کارروائی کی گئی، سرگودھا، مٹھی اور ٹنڈو محمد خان میں لاکھوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں تحویل میں لے لی گئیں،فرائض سے غفلت برتنے پر ضلع جھنگ، بدین، میر پور خاص فیصل آباد میں عملہ معطل کر دیا گیا،ایف بی آر کی جانب سے شوگر ملز کی نگرانی کا عمل جاری ہے،ملک بھر میں سینئر آفیسرز پر مشتمل ویجیلنس ٹیمز تشکیل کی گئی ہیں،شوگر ملزچینی کی بوریاں فیکٹریوں سے نکالنے سے پہلے ٹیکس اسٹیمپس لگائیں۔

متعلقہ خبریں