اہم خبریں

بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن کا شدید احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج (جمعرات) کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی جب کہ اپوزیشن نے شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ رواں اجلاس میں فنانس بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکس نظام پر تنقید کریں گے۔ اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بجٹ پر بحث ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز ہے۔ حکومت بجٹ کی منظوری 29 جون کو قومی اسمبلی سے لے گی۔حکومتی ارکان کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے اور بجٹ کی منظوری تک حلقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے کرنے کی ہدایت ،ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط

متعلقہ خبریں