پشاور(نیوز ڈیسک )وفاقی محکمہ داخلہ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے نوٹس کے حوالے سے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے حکام سے ملاقات کرنے کا حکم دیا ہے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈ شیڈنگ کے اوقات کی نگرانی کریں، کسی بھی ضلع میں یہ 12 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ ناکامی کی صورت میں بجلی کو کم سے کم وقت میں بحال کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،20 جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟















