اہم خبریں

حکومت اخراجات میں کمی کرنے کیلئے پر عزم، 15 رکنی قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)حکومت نے 15 رکنی قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس کا نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیا جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری ناصر کھوسہ، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ قومی کفایت شعاری کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے، کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط کی سفارشات پیش کرے گی، سرکاری وسائل کی بچت کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، کمیٹی سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے یہ اقدامات کئے ہیں،معاشی ماہرین قیصر بنگالی، زبیر خان اور فرخ سلیم،چیئرمین سی ڈی اے، سیکرٹریز خزانہ، کابینہ، پاور، ہاؤسنگ اینڈ ورکس بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔۔کمیٹی 15 روز میں وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں