اسلام آباد ( نامہ نگار )وفاقی وزیرراناتنویر نے کہا ہے کہ اقتدارجانےسےپرویزالہٰی عمران خان کی طرح ذہنی توازن کھوچکےہیں،نگران وزیراعلیٰ کاانتخاب کرناالیکشن کمیشن کاآئینی حق ہے،عمران خان نےاسمبلی کومذاق بنارکھا ہے،استعفے منظورنہیں کرواناچاہتےتواسمبلی میں آکراسپیکرسےبات کریں،آنے والا وقت موجودہ معاشی حالات سے زیادہ تکلیف دہ ہوگا،باہر ممالک میں پاکستان سے زیادہ برا حال ہے ،ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ بھی ضروری ہے ،آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہیں تو عوام پر مزید بوجھ پڑے گا ،پنجاب کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔















