اہم خبریں

145 ارکان والی اسمبلی کے ٹینور میں صرف 30کے قریب نے اسمبلی بزنس میںدلچسپی لی

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی نے ارکان کی ساڑھے چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی 145 ارکان کی تعداد والی اسمبلی کے ٹینور میں صرف 30کے قریب ارکان نے اسمبلی بزنس میں دلچسپی لی اور مختلف سیشنز کے دوران قرادادیں، توجہ دلاؤ نوٹس،تحاریک التواء اور ترمیمی بلز سمیت سوالات اسمبلی فلور پر اٹھائے جاری دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کے بعض اراکین نے سالہاسال صرف مراعات ہی انجوائے کئے اور اسمبلی ٹینور میں چپ سادھ لی تاہم بعض ارکان نے نہ صرف اسمبلی بزنس میں حصہ لیا بلکہ ایشوز بھی اسمبلی فلور پر اٹھائے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ اسمبلی بزنس میں حصہ لینے والے ارکان میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے اسمبلی بزنس میں مجموعی طورپر 194 بار حصہ لیاخاتون رکن اسمبلی نگہت نے 180 اور حمیراخاتون نے 137 مرتبہ اسمبلی بزنس میں حصہ لیا اور اسمبلی فلورپر اپنے حلقے کے مسائل ومشکلات سمیت دوسرے اہم ایشوز اٹھائے اسی طرح گزشتہ ٹینور میں جے یو آئی کے حافظ حسام الدین نے سب سے کم مرتبہ اسمبلی بزنس میں حصہ لیا انہوں نے اپنے ٹینورمیں بارہ مرتبہ اسمبلی فلورپر ایشوز اٹھائے جبکہ جے یو آئی کے ملک ظفراعظم اور مسلم لیگ ن کے سردارخان بھی اسمبلی فلور پر سب سے کم بات کی جبکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر ارکان نے اسمبلی بزنس میں کوئی حصہ نہیں لیا بلکہ صرف اورصرف ٹی اے ڈی اے اور مراعات لیتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں