اہم خبریں

وزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ سندھ کے منصوبہ نظرانداز کرنے اور 53ارب روپےجاری نہ کرنےپروزیراعلیٰ نے احتجاج کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر آبپاشی جام خان شورو کا اجلاس میں احتجاج۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانچ سالوں سے سندھ کے منصوبہ نظر انداز کئے جارہے ہیں۔ موجودہ بجٹ میں سندھ کے منصوبوں کو اہمیت دی جائے۔ جام خان شورو نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا تھا۔ جس سے آبپاشی نظام کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے جائیں۔

ایل بی او ڈی اور آر بی او ڈی کی مرمت کے لیے فنڈز رکھے جائیں۔ وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ سندھ میں نئی گاج ڈیم کا کام 2010 سے سست روی کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایل بی او ڈی اور نیو لیفٹ بینک کیلئے 115 ارب منظور کئے گئے۔ نئی گاج کا کام مکمل کرنے کے لئے 10 ارب روپے کی رقم رکھی گئی۔

مزید پڑھیں :رواں مالی سال ملک میں کاروں کی پیداوار میں 36.6 فیصد کی نمایاں کمی رہی،اقتصادی سروے

متعلقہ خبریں