اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال ملک میں کاروں کی پیداوار میں 36.6 فیصد کی نمایاں کمی۔ ملک میں بسوں کی پروڈکشن میں 51 فیصد کی بڑی کمی آئی۔
ملک میں ٹرکوں کی پیداوار میں 43 فیصد کمی آئی۔ ملک میں ٹریکٹرز کی پروڈکشن میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک میں کپڑے کی پیداوار میں 7 فیصد کم ہوکر 70 کروڑ 39 لاکھ میٹر رہی۔ ملک میں ڈیپ فریزر کی پیدوار میں 8.20 فیصد کمی آئی۔ ریفریجریٹر کی پیدوار میں 16.47 فیصد کمی آئی۔
ملک میں دودھ کی سالانہ پیداوار 7کروڑ ٹن سے تجاوز کرگئی۔ مرغوں کی تعداد میں ایک کروڑ 39 لاکھ اور مرغیوں کی تعداد 4 کروڑ 71 لاکھ رہی۔
مزید پڑھیں : وفاقی بجٹ کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ،ملازمین کیلئے خوشخبری















